Author Topic: میٹر ک کےداخلے روکنےپرنوٹس, بورڈ کو فارمز جمع کرنے کا حکم  (Read 643 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹر ک کےداخلے روکنےپرنوٹس, بورڈ کو فارمز جمع کرنے کا حکم

ملتان: کمشنر ملتان ڈویژن نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹر ک کے امیدواروں کے داخلے روکنے کا نوٹس لے لیا،تعلیمی بورڈ حکام کو فوری طور پر بچوں کے داخلہ فارمز جمع کرنے کا حکم دے دیا،
چیئر پرسن کی چھٹی کے باعث گزشتہ روز بھی داخلہ فارم جمع نہ ہو سکے ۔بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ،گزشتہ روز ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولزگرینڈ الائنس اور فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے وفد نے کمشنر ملتان شان الحق سے ملاقات کی
اور انہیں بتایا کہ9سال پرانی اسناد فیس کا ملبہ پرائیویٹ سکولز کے سر ڈال کرموجودہ بے قصور میٹرک کے امیدوار بچوں اور بچیوں کے داخلہ فارمز روک لئے گئے ہیں جبکہ 14 دسمبر (آج )داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔پرائیویٹ سکولز میرٹ پر معاملے کے حل کے خواہاں ہیں ۔ جس پر کمشنر ملتان شان الحق نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ کو فون کرکے ہدایت کی کہ فوری طور پر میٹرک کے امیدواروں کے داخلہ فارمز جمع کئے جائیں۔
کمشنر شان الحق نے وفد کو تعلیمی بورڈ ملتا ن جا کر سیکرٹری کے جی شاد سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی مگر جب وفد تعلیمی بورڈ پہنچا اور سیکرٹری کے جی شاد اور کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر سے ملاقات کی تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر آج چھٹی پر ہیں ۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر آج یہ مسئلہ حل کردیں گی اور اس حوالے سے لائحہ عمل بنالیاجائے گا۔
حو الہ: یہ خبر روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"