Author Topic: ڈگری کالج برائے خواتین ستیانہ جڑانوالہ میں تقریب تقسیم انعامات  (Read 712 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ڈگری کالج برائے خواتین ستیانہ جڑانوالہ میں تقریب تقسیم انعامات
جڑانوالہ : گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ستیانہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی اس موقع پر چودھری عادل پرویز سلطان گجرایم پی اے پی ٹی آئی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم اور صحت کو عام کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے انشا اﷲ آئندہ سال سے کالجز میں بی ایس پروگرام کی کلاس بی لگائی جائیگی
ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈاکٹر عالم نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا انشا اﷲ ہم اس کالج کو مزید اپ گریڈ کریں گے ،انہوں نے کالج کو مزید 250 کرسیاں دینے کا بھی اعلان کیا ۔ پرنسپل ڈاکٹر عتیق امجد نے کہا کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ،
پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ستیانہ عبدالحفیظ چودھری ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امداداﷲ چودھری، تحریک انصاف جڑانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری ثنا اﷲ گورسی اور ملک احسان الٰہی بھی موجود تھے ،تقریب کے اختتام پر بہترین ٹیچنگ پر مس مہناز،مس فاکہہ، مس عدیلہ، مس مہوش، مس غزالہ، مس اقرا،مس اریج،مس عشرت، مس صبغہ،مس آسیہ کو شیلڈز اور نقد انعامات دئیے گئے ۔
حو الہ: یہ خبر روز نامہ دنیا جڑانوالہ ایڈیشن مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"