Author Topic: 2300 اسکولز میں تدریس جاری ہے، محکمہ تعلیم غیر فعال اسکولز کی تعداد ساڑھے 7 ہزار  (Read 1548 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


2300 اسکولز میں تدریس جاری ہے، محکمہ تعلیم غیر فعال اسکولز کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہے رپورٹر
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے تعلیم کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کی ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم بار بار یہ معلومات فراہم کر چکے ہیں کہ سندھ میں بند ساڑھے سات ہزار تعلیمی اداروں میں سے دو ہزار تین سو سے زائد تعلیمی اداروں میں باقاعدہ تدریسی عمل شروع ہوچکا ہے۔ یہ خبر کہ سندھ میں بند تعلیمی اداروں میں سے کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھولا جا سکا ہے پروپیگنڈہ کا حصہ لگتی ہے۔

رپورٹر اپنی خبر پر قائم ہے کیونکہ 30 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے سینٹ میں سینٹر طلحہ محمود کے سوال پر بتایا تھا کہ ملک میں 9 ہزار اسکول غیر فعال ہیں جبکہ سب سے زیادہ غیر فعال اسکول سندھ میں ہیں جن کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ خبر 31 جنوری کے قومی اخبارات میں شائع ہوئی مگر لگتا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم اور وفاقی وزارت تعلیم کے درمیان رابطے کا شدید فقدان ہے۔


شکریہ جنگ