Author Topic: سپلا کی جانب سے ڈیڑھ ماہ پر مشتمل احتجاجی تحریک شروع  (Read 1453 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
سپلا کی جانب سے ڈیڑھ ماہ پر مشتمل احتجاجی تحریک شروع
   
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کمیشن پاس کرنے والے لیکچراروں کی فوری تعیناتی،کالج کیڈر کے سینئر لیکچررز کو فوری ترقی دینے سمیت دیگر مطالبات پیش کردئیے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ پر مشتمل احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سندھ بھر کے لیکچررز اور پروفیسرز نے نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش بھٹو تک احتجاجی ریلی نکالی۔اس موقع پر لیکچررز اور پروفیسرز اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔گڑھی خدا بخش بھٹو میں ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی اور چادر چڑھانے کے بعد مزار کے بیرونی حصے میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں پروفیسر لیاقت عزیز،شفقت سومرو،اطہر مرزا اور محرم کلہوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ کے پروفیسرز اور لیکچراروں سے زیادتی پر مشتمل رویہ اب بھی جاری ہے جس کی وجہ سے سندھ کے تمام تعلیمی اداروں کے سینکڑوں پروفیسروں اور لیکچراروں میں بے چینی پھیل چکی ہے اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا آغاز محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار سے کردیا گیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گی اور اس سلسلے میں احتجاجی ریلیوں کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتالیں بھی کی جائیں گی۔بعد ازاں ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

شکریہ جنگ