PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 21, 2020, 03:01:49 PM

Title: تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا گیا
Post by: sb on September 21, 2020, 03:01:49 PM

تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا گیا
لاہور: محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل استعمال کرنے سے روک دیا، سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کہتے ہیں کہ ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ایجوکیشن کو تعلیمی اداروں کے حوالے سے مراسلہ جاری کرکے ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں، لہذا تعلیمی اداروں کے داخلی دروازوں پر ٹنل نصب نہ کئے جائیں۔

نجی تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس نے اثر دکھانا شروع کردیا
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے تعلیمی اداروں میں جاری رینڈم سیمپلنگ کے دوران لاہور میں ایک طالبعلم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایف سی کالج میں زیر تعلیم طالبعلم کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے تاہم طبیعت بہتر ہونے پر فی الحال طالبعلم کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سیمپلنگ کے دوران پہلے تین روز کے دوران پنجاب میں 34 طلبا کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی پہلے ہی تصدیق ہوچکی
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی