PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Gilgit Baltistan Board => Topic started by: sb on October 16, 2020, 01:02:52 PM

Title: قراقرم یونیورسٹی،11ویں جماعت کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع
Post by: sb on October 16, 2020, 01:02:52 PM

قراقرم یونیورسٹی،11ویں جماعت کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع
اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے گیارہویں جماعت کی رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں30اکتوبر 2020تک توسیع کرنے کا اعلان کردیاہے ۔نئے شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار30 اکتوبر 2020تک نارمل فیس 600روپے کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں جبکہ16نومبر2020تک ڈبل رجسٹریشن فیس 1200روپے کے ساتھ رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے ۔ متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعدکوئی بھی رجسٹریشن فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔ رجسٹریشن فیس بینک چالان، بینک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت، سکردو، دیامر،غذر،ہنزہ ،نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کے برانچ میں براہ راست جمع کرواسکتے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی