Author Topic: اوپن یونیورسٹی، انگریزی کا پرچہ آؤٹ  (Read 512 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اوپن یونیورسٹی، انگریزی کا پرچہ آؤٹ
لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی غفلت، ایک مہینے میں تیسرا پرچہ آؤٹ، آج بی اے انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، بی اے انگریزی کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت گریجویشن کی سطح پر سالانہ امتحانات جاری ہیں تاہم یونیورسٹی کنٹرولر کی نا اہلی اور موبائل انسپکٹرز کی غفلت کے باعث ان امتحانات کے پرچے مسلسل آؤٹ ہو رہے ہیں۔ آج بی اے انگریزی کا پرچہ لیا جانا تھا تاہم پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا اور دو بجے سے پندرہ منٹ پہلے پرچہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے موبائل میسج کے مطابق پرچہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور انگریزی کا پرچہ دوبارہ لینے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اوپن یونیورسٹی کے تحت گزشتہ ایک مہینے میں آؤٹ ہونے والے پرچوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔

اس کے باوجود وائس چانسلر ڈاکٹرعبد القیوم کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، بی اے انگریزی کا پرچہ لاہور ریجن سمیت ملک بھر میں منسوخ کیا گیا ہے۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ 19 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"