Author Topic: یونیورسٹی میں طلباو طالبات کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے،بی ایس او پجار  (Read 893 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی میں طلباو طالبات کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے،بی ایس او پجار
کوئٹہ: بی ایس او (پجار)کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلبا و طالبات کو ہراساں کرنا قابل مذمت عمل ہے یہ سانحہ سے کم نہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی تعلیمی حوالے سے بلوچستان میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے اسے مسائلستان بنا دیا گیا ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں اس طرح کے واقعے سے طلبا میں پریشانی اور مایوسی پھیل چکی ہے جو سیکورٹی اہلکار ہماری حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں یہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہی اہلکار طلبا و طالبات کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر رہے ہیں یہ کام کرنے والے انسان نہیں۔ ہماری درس گاہیں محفوظ نہیں، وہاں اس طرح کے کام ہورہے ۔افسوس کی بات لیکن نااہلی کی انتہا ہے کہ وی سی ابھی تک اپنے عہدے پر فائض ہیں ، وی سی کو مستعفی ہوجانا چائیے۔ بی ایس او(پجار) کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ وی سی بلوچستان یونیورسٹی جلد ہٹایا جائے اور اس غلط اور غیر اخلاقی کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سخت سزا دی جائے کیونکہ موجودہ وی سی نے یونیورسٹی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"