Author Topic: دوسالہ بیچلر ڈگری کو ختم کرنے کیلئے وقت دے دیا گیا  (Read 334 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دوسالہ بیچلر ڈگری کو ختم کرنے کیلئے وقت دے دیا گیا
لاہور: ہائر ایجو کیشن کمیشن نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے وقت دے دیا ، اس سال صرف ڈگری کا نام ہی بدلہ جائے گا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سے ملاقات کی ۔ اجلاس میں چیئرمین پی ایچ ای سی اور مختلف جامعات کے وائس چانسلر زبھی شریک تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر سرفراز ہمایوں نے کہا کہ ایچ ای سی سے بات ہوگئی ہے ، فوری طور پر کسی کالج کا الحاق ختم نہیں کیا جائے گا ،
 طلبہ کے ایڈمیشن پر بھی فرق نہیں پڑے گا، صرف ڈگری کا نام بدلہ جائے گا، کالجز کو ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے مرحلہ وار تیار کریں گے ۔ تین سے چارسال میں اس کو مکمل کرلیں گے ،تاہم اب بی اے ،بی ایس سی پروگرام ختم ہوگیا ، ڈاکٹر بنوری کاکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں کٹ کے بعد جامعات کا بجٹ بھی کم کیا ۔ بی اے ،بی ایس سی ڈگری ختم کرنے پر کسی صوبے کی طرف سے اعتراض نہیں کیا گیا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن 03 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"