Author Topic: نجی تعلیمی اداروں کا بندش کیخلاف 31مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان  (Read 314 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نجی تعلیمی اداروں کا بندش کیخلاف 31مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کیخلاف اکتیس مارچ کو ملک گیر لانگ مارچ اور وزارت تعلیم میں کلاسز لگانے کا اعلان کردیا ۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے کہا کہ سازش کے تحت بچوں کو تعلیمی اداروں سے دور رکھا جارہا ہے۔ مظاہرے سے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج، صوبہ پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی، عرفان مظفرکیانی، جاوید اقبال راجہ، ملک حفیظ الرحمٰن،سردارگل زبیر خان،ملک دین محمد اعوان، رانا سہیل احمد، کرنل(ر) فواد،ذوالفقار علی صدیقی،عبدالرحیم، انیس اقبال،عمران درانی، قاسم عباس اوردیگر قائدین نے خطاب کیا۔ ابرار حسین کاکہنا تھاکہ تعلیمی ادارے بند کردیئے جاتے ہیں،یہ تعلیمی ترقی کے خلاف سازش ہے جس کا ادراک حکومت کو بھی نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے بورڈ امتحانات سر پرہیں۔