Author Topic: کراچی کلاس نہم امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول  (Read 411 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کراچی کلاس نہم امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول
 ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2022ء جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،
 امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس 13دسمبر سے 31جنوری 2022ء تک جمع کروائے جا سکتے ہیں،
 سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے اور فارم کیساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں جمع کئے جائیں گے،
گورنمنٹ بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ محنت کے ماتحت اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں