Author Topic: پی۔ اے ۔ ایف كالج سرگودھا  (Read 2060 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پی۔ اے ۔ ایف كالج سرگودھا
« on: September 19, 2008, 08:45:59 AM »


پی۔ اے ۔ ایف كالج سرگودھا

سرگودھا میں قیام پذیر ہنگامی یونٹ كا درجہ بڑھا كر اسے جولائی ١٥٩١ ئ میں مستقر كی حیثیت دے دی گئی۔ جس كے پہلے كمانڈر، ونگ كمانڈر پراچہ مقرر ہوئے۔ بہت سا ابتدائی كام كیا گیا ۔ تقریباً چند سو ائیر مینوں كو عارضی طور پر خیموں میں ٹھہرانے كا انتظام كیا گیا اور عمارتوں كی بنیادیں ركھ دی گئیں۔ اپریل ٩٥٩١ ئ تك نمبر ٢ ایس ۔او۔سی ﴿سیكٹر آپریشن سنٹر﴾ مستقل بنیادوں پر قائم ہو گیا۔ جہاں فضائی مزاحمت كی مشقیں باقاعدگی سے كی جانے لگیں۔ صدر پاكستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے ٥١ مارچ ٢٦٩١ ئ كو نمبر ٩ سكواڈرن كا دورہ كیا۔ جہاں ان كے سامنے ایف ۔٦٨ اور ایف۔٤٠١ طیاروں میں پرواز كا مظاہرہ كیا گیا۔

٣٥٩١ ئ میں دو درس گاہیں قائم كی گئیں پہلی درسگاہ لوئر ٹوپہ میں تكنیكی علوم كی تحصیل كے لئے ابتدائی تربیت دینے كے لئے اور دوسری درسگاہ سرگودھا میں قائدانہ تعلیم سے قبل كی تربیت دینے كے لئے قائم كی گئی ۔ بعد میں لوئر ٹوپہ كا ادارہ سرگودھا كے ادارے میں ضم ہو گیا۔ ایك معاہدے كے تحت برطانیہ كی ائیر سروسز ٹریننگ لمیٹڈ سے مكمل تربیتی عملہ مہیا كرنے كے لئے كہا گیا۔ اس لئے ابتدائی طور پر ہر استاد كا تعلق برطانیہ سے تھا۔تاہم سرگودھا كی درسگاہ برطانیہ كے خطوط پر تربیت دیا ہوا كوئی پبلك سكول نہ تھی بلكہ یہ حقیقتاً پاك فضائیہ كی اپنی درسگاہ تھی۔

كالج كے عملے كو قومیانے كا كام ٧٥٩١ ئ میں شروع كیا گیا اور كالج كے پہلے پرنسپل مسٹر سپراسن اسی سال دسمبر میں ریٹائر ہو گئے۔ جون ٧٦٩١ ئ میں مسٹر رحمن قریشی نے پہلے پاكستانی پرنسپل كی حیثیت سے كام كرنا شروع كیا۔ ٥٦٩١ ئ اور ١٧٩١ ئ كو جنگوں میں بہادری سے لڑنے والے بہت سے افسر پی۔اے ۔ایف كالج سرگودھا كے طالب علم رہ چكے ہیں۔