Author Topic: میراج دی بلڈ فیكٹری ﴿كامرہ﴾  (Read 2054 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
میراج دی بلڈ فیكٹری ﴿كامرہ﴾
« on: September 19, 2008, 08:47:36 AM »


میراج دی بلڈ فیكٹری ﴿كامرہ﴾

 یہ پاكستان ایرونائیكل كمپلیكس كا ایك منصوبہ ہے۔ یہاں پہلے میراج لڑاكا بمبار طیارے كو اوور ہال كرنے كے بعد ٠٢ فروری ٠٨٩١ ئ كو ایك تقریب میں پی۔اے۔ایف كے سپرد كیا گیا ۔ اس اختتامی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے صدر پاكستان جنرل محمد ضیائ الحق نے كہا تھا۔

٫٫آج میراج دی بلڈ فیكٹری كامرہ دیكھ كر میری خوشی دوبالا ہو گئی ہے۔ كیونكہ میراج طیارے كو اوورہال كرنے كے بعد ازسرنو پرواز كے قابل بنانا كوئی معمولی كارنامہ نہیں۔ ٬٬

اس كامیابی پر انہوں نے ادارے كے ڈائریكٹر جنرل ائیر مارشل سعید اور ان كے رفقائ كو بھی مباركباد دی۔

یہ فیكٹری فرانسیسی ماہرین كے تعاون سے مكمل كی گئی ہے۔ اس فیكٹری میں اس وقت جو صلاحیت كار پائی جاتی ہے۔ اس سے دیگر اقسام كے ان چھوٹے طیاروں كی ضروریات كو بھی پورا كیا جا رہا ہے۔ جو بری فوج ارو بحریہ كے زیر استعمال ہیں۔ پوما ہیلی كاپٹر مسلح افواج كے پاس خاصی مقدار میں ہیں۔ چنانچہ میراج كی اوور ہالنگ كا تجربہ ان ہیلی كاپٹروں سے متعلق مسائل حل كرنے میں بھی كار آمد ثابت ہوا ہے۔ اس كے علاوہ بعض سول محكموں كے چھوٹے چھوٹے جہازوں كی دیكھ بھال بھی كی جاتی ہے۔