Author Topic: سکول آف ہیلتھ اینڈ سائنسز پشاور کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام  (Read 479 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول آف ہیلتھ اینڈ سائنسز پشاور کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام
پشاور: منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے سکول آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر سکول پرنسپل ڈاکٹر شمس الحق نے کہا منشیات فروشوں کا نیا ٹارگٹ تعلیمی ادارے ہیں جو کسی بھی صورت مختلف سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبا و طلبا ت کو اپنا شکار بنا نے کے لیے کوشش کر رہے ہیں
 انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلا ف دنیا بھر میں منائے جانے والے دن کی مناسبت سے عوام النا س میں آگاہی پھیلانے کے لیے واک کی گئی جس میں سکول کے طلبا و طالبات نے شرکت کی انہوں نے ہاتھوں میں نشے کے خلاف مختلف بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے۔ منشیات کی لعنت ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا بھر میں اس کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے
 اس کا شکار آج کی نوجوان نسل ہورہی ہے ۔جس کی روک تھام کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نشیا ت کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گااور اپنے ارگرد ایسے افراد کی رہنمائی کرکے ان کی قیمتی زندگیوں کو بچانا ہو گا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور 27 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"