Author Topic: وی سی کی معطلی کافی نہیں،گرفتار کیا جائے، بی ایس او پجار  (Read 992 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وی سی کی معطلی کافی نہیں،گرفتار کیا جائے، بی ایس او پجار
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین عمران بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کریم بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کی دستبرداری طلبا کے مسائل کا حل نہیں تمام حقائق کو سامنے دیکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کے بجائے وقتی طور پر عہدے سے دستبردار کرکے ان کو بچانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وائس چانسلر اور ان کی من پسند انتظامیہ ٹیم طالبات کے جنسی ہراسگی میں براہ راست ملوث ہے اس سے قبل 1992 میں جب وہ لیکچرار تھے تو اس طرح کے عمل میں ملوث پانے کی وجہ سے ٹرمینیٹ ہوئے تھے لیکن افسوس ایسے شخص کو 2014 کو پھر لاکر بلوچستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت اس کے ارکان اسمبلی بلوچستان یونیورسٹی ہراسگی اسکینڈل کے معاملے پر سنجیدہ نہیں، صوبائی اسمبلی ارکان پرمشتمل کمیٹی ابھی تک چیئرمین شپ کے لئے لڑرہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے انہیں طلبا و طالبات سے کوئی لگاو نہیں یہ کمیٹی وائس چانسلر کے ناپاک عمل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے لئے بنائی گئی یہ کمیٹی اس وقت کارآمد ہوتی جس میں طلبا و طالبات کو شامل کیا جاتا کیونکہ اصل حقائق سے وہی واقف ہیں۔ وی سی کے برائے
راست ملوث ہونے کا ثبوت بھی طلبا کے پاس موجود ہے۔ اسی بناء پر ہم نے اس کمیٹی کو پہلے ہی مسترد کردیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ مورخہ 22 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"