PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 08, 2021, 07:25:45 PM

Title: ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحانات کا ترمیمی شیڈول
Post by: sb on January 08, 2021, 07:25:45 PM

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحانات کا ترمیمی شیڈول
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سالانہ امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا
ڈیٹ شیٹ کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات 3 مارچ سے شروع ہوں گے ۔ سیکنڈ پروفیشنل 15 فروری اور تھرڈ پروفیشنل 3 فروری جبکہ فورتھ پروفیشنل 17 فروری سے شروع ہوں گے۔ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل امتحانات 24 فروری سے شروع ہوں گے ۔ بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات 5 مارچ، سیکنڈ پروفیشنل 3 فروری اور تھرڈ پروفیشنل 16 فروری سے شروع ہوں گے ۔ بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے ۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ڈی پی ٹی، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فارمیسی امتحانات کا شیڈول بھی جلد جاری کر دیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ 08 جنوری 2020 کو شائع ہوئی