Author Topic: لاہور کی چار یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں شامل  (Read 234 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور کی چار یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں شامل
لاہور: عالمی ادارے کیو ایس رینکنگ نے یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری کر دی، دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں لاہور کی چار یونیورسٹیز شامل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی ادارے کیو ایس نے جامعات کی نئی درجہ بندی برائے2021 جاری کردی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 3 جامعات دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل ہیں۔ لاہور سے چار یونیورسٹیز دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 651 ویں نمبر پر،کامسیٹس یونیورسٹی، یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی 801 نمبر پر آ گئی ہیں۔ پاکستان سے پہلے نمبر پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔
عالمی درجہ بندی میں امریکا کی ایم آئی ٹی پہلے نمبر پر ، اسٹینفورڈ دوسرے، ہارورڈ تیسرے نمبر پر، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چوتھے نمبر پر، آکسفورڈ یونیورسٹی پانچویں، ای ٹی ایچ زیورخ سوئس انسٹیٹیوٹ چھٹے،کیمبرج یونیورسٹی ساتویں، امپیریل کالج لندن آٹھویں، یونیورسٹی آف شکاگو نویں، یو سی ایل 10ویں نمبر پر ہے۔ کیو ایس درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق اس سال کی درجہ بندی پوری دنیا کیلئے ایک مشکل وقت پر شروع کی گئی ہے، جس میں COVID-19 یونیورسٹیوں اور طلباء پر یکساں اثر انداز ہورہا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"