Author Topic: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان  (Read 434 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان
 مردان : اٹھارہ دسمبرسال دوہزار بیس :عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
جامعہ کے کنٹرولر امتحانات عادل خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ امتحانات میں کل 20916 طلبہ و طالبات شریک ہوئے
جن میں 5921 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے، اس طرح نتائج کا تناسب 37 فیصد رہا۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بخشالی کے محمد فائق نے 456 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
جبکہ کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کاٹلنگ کی پلوشہ نے 453 نمبر کے ساتھ دوسری اور اسی کالج کی سویرا نار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح آرٹس گروپ میں واورینہ بیگم نے 389 کے ساتھ پہلی، طاہرہ ناز 380 نمبر کے ساتھ دوسری سویرا 371 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،
تینوں طالبات کا تعلق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کاٹلنگ سے ہے،
بی اے آرٹس کے پرائیویٹ امتحان میں یاسر احمد صافی نے 398 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن،
صبا گل نے 392 کے ساتھ دوسری اور محمد علی نے 386 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اس موقع پر تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور کہا  کہ
 کرونا وباء کے دوران کٹھن حالات میں شعبہ امتحانات کا امتحان کو کنڈکٹ کرنا یقیناً قابل ستائش ہے۔