PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 14, 2020, 07:22:30 PM

Title: آئی ٹی ٹیچرز کی سیٹیں کمپیوٹر لیبز والے سکولوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
Post by: sb on November 14, 2020, 07:22:30 PM

آئی ٹی ٹیچرز کی سیٹیں کمپیوٹر لیبز والے سکولوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جن سکولوں میں آئی ٹی لیبز موجود نہیں انکی تفصیلات اتھارٹیز سے مانگ لیں۔سکول شماری سے انکشاف ہوا کہ صوبہ کے تمام سکولوں میں آئی ٹی لیبز دستیاب نہیں ہیں، اس کے باوجود کمپیوٹر ٹیچرز موجود ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے تمام اتھارٹیز سکولوں میں فارغ بیٹھے کمپیوٹر ٹیچرز کی تفصیلات بھی فراہم کریں گی، اضافی آئی ٹی ٹیچرز کو ضرورت کیمطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی