MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN > PAKISTAN NURSING COUNCIL

پاکستان کے اسپتالوں میں پچاس ہزار نرسوں کی کمی کا سامنا۔ سالانہ صرف 5ہزار نرسیں

(1/1)

AKBAR:

پاکستان کے اسپتالوں میں پچاس ہزار نرسوں کی کمی کا سامنا۔ سالانہ صرف 5ہزار نرسیں تیار کی جاتی ہیں
   
اسلام آباد . . . محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کو50ہزار نرسوں کی کمی کا سامنا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے گذشتہ روز اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سبطین فضلی حلیم نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں موجودتربیتی سہولتوں کے نتیجے میں ہر سال صرف 5ہزار نرسیں تیار کی جاتی ہیں جو کہ صحت کے شعبے کیلئے تشویش کی بات ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 39ہزار نرسیں کام کررہی ہیں جبکہ پچاس ہزار نرسوں کی مزید ضرورت ہے جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے بھی مدد لینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ہیپاٹائٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ پلاننگ ڈویژن ویکسی نیشن کی ملک گیر مہم چلانے کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر حکام نے کہا کہ اگر سختی کی گئی تو ادویات کی قلت پیدا کردی جائے گی لہٰذا درمیانی راستہ نکال کر قیمتوں پر قابو پایا جارہا ہے۔ پبلک اکائنٹس کمیٹی نے جعلی ڈگریوں پر تعیناتیوں کا نوٹس لیا اور دستاویزات کی تصدیق کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔

شکریہ جنگ

Navigation

[0] Message Index

Go to full version