Author Topic: یونیورسٹی اساتذہ کی ایچ ای سی اور حکومت کے خلاف ریلی  (Read 271 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی اساتذہ کی ایچ ای سی اور حکومت کے خلاف ریلی
لاہور : پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی اور ٹیچر فرنٹ کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور تعلیمی ترقی کیلئے وعدے پورے نہ کرنے پر حکومت پنجاب کے خلاف ریلی نکالی ۔ریلی میں شریک اساتذہ نے مطالبات کے حق میں جبکہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت پنجاب کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٹیچر فرنٹ کے عہدیداروں کاکہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اساتذہ دشمن پالیسی نامنظور ہے ۔ ڈاکٹر محبوب کاکہنا تھا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔ گورنر پنجاب اساتذہ کے مسائل بطور چانسلر حل کریں ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی بیوروکریسی اساتذہ دشمنی سے باز رہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"