Author Topic: تعلیمی اعلانات 25 مارچ 2008 کے  (Read 4601 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تعلیمی اعلانات 25 مارچ 2008 کے
« on: March 24, 2008, 09:53:52 PM »
تعلیمی اعلانات
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہنس ژائیڈل فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بدھ 26 مارچ صبح 9:15 بجے آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کریں گے جبکہ کلیدی خطاب پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈھاکا یونیورسٹی بنگلہ دیش کریں گے۔

# جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین ڈاکٹر مونس احمر کے زیر اہتمام 26-27 مارچ کو ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کررہے ہیں۔ پیر 24 مارچ 1 بجے دن شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے کانفرنس روم میں تعطیل کے باوجود بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

# وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر وقار الحق کے مطابق بی ایڈ فائنل سالانہ امتحان 2007ء صبح اور بی ایڈ سال اول سالانہ امتحان 2007 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 # وفاقی اردو یونیورسٹی کے اشتہار اسامیاں خالی ہیں کی تاریخ میں عید میلاد النبی و دیگر تعطیلات کی بناء پر 25 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
شکریہ روزنامہ جنگ