Author Topic: ٹیچرز ایسوسی ایشن کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان  (Read 712 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Teachers Association announces boycott of annual matriculation examinations

ٹیچرز ایسوسی ایشن کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ :وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔تنظیم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس بات کافیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا۔
جس میں کہاگیا کہ بورڈ میں بعض اعلیٰ انتظامی افسران گزشتہ بارہ سال سے بورڈ میں کلیدی عہدوں پر قابض ہیں۔ کرپشن اور کمیشن کے زور پر بورڈ کی ساکھ کو متاثر کیا جارہا ہے۔ 15 مارچ سے ہونے والے بورڈ کے سپروائزری سٹاف کے آرڈر پیسوں کے عیوض فروخت کئے جارہےہیں۔
 واضح ثبوت موجود ہیں جس سے میٹرک کے حالیہ امتحانات کو ابھی سے مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ قابل اور حقدار طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی
جب سے موجودہ کنٹرولر بورڈ نے عہدہ سنبھالا ہے صوبے میں تعلیم کا جنازہ نکل چکا ہے حقدار بچوں کی حق تلفی ہو رہی ہے جس سے بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ہم ایسے امتحان کا حصہ کسی صورت نہیں بن سکتے جس سے نقل کا رحجان بڑھ جائے اور امتحان کی شفافیت ختم ہو جائے
انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی من پسند لوگوں کو من پسند سینٹرز دئیے گئے ہیں جہاں پر ڈپلیکیٹ سٹوڈنٹ بٹھائے جاتے ہیں تا کہ ان کو ٹاپ کے نمبرز دلائے جا سکیں
اور یہ سب کچھ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سر پرستی میں کیا جاتا ہے ۔ایک طرف بلوچستان پہلے ہی تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے رہی سہی کسر اس طرح کے نا اہل افسران پوری کر رہے ہیں
جو سیاسی و سفارشی ذریعے سے اہم عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پربھی تشویش ظاہر کی کہ اب جبکہ میٹرک کا امتحان سر ہے ایسے میں گزشتہ دس دن سے مذکورہ عہدیدار سمیت دیگر عملہ اپنی سیٹ پر بھی موجود نہیں
پورے صوبے کے واحد تعلیمی بورڈ کو تباہی سے بچانے کا وقت ہے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاگیا کہ بلوچستان کے تعلیمی نظام کو اگر بچانا ہے
تو بلوچستان بورڈ کو نااہل اور کرپٹ عہدیداروں سے پاک کیا جائے