Author Topic: خواتین یونیورسٹی میں طالبات کے فیڈ بیک کیلئےسسٹم متعارف  (Read 350 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خواتین یونیورسٹی میں طالبات کے فیڈ بیک کیلئےسسٹم متعارف

ملتان:خواتین یونیورسٹی ملتان میں طالبات کے فیڈ بیک کے لئے سسٹم متعارف کرادیا گیا،بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ اور طالبات کے مابین بہتر رابطے اور کارکردگی جانچنے کیلئے طالبات سے ان لائن فیڈ بیک لینے کا سسٹم تیار کرلیا جس پر طالبات اپنی رائے دے سکیں گی اس سلسلے یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں، اس موقع پر پروفیسر قدسیہ خاکوانی، پروفیسر انیلا آصف ،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، وائس چانسلر نے کہا کہ اس سسٹم کا قیام طالبات کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ طالبات کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے اور ان کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے، کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن فیڈ بیک سسٹم لانچ کردیا گیا ہے اب جلد ہی وائس چانسلر ای پورٹل بھی لانچ کردیا جائے گا ، طالبات کی رہنمائی کے لئے کورس آوٹ لائنزکوبھی جلدآن لائن کردیا جائے گا ،سسٹم ایڈمنسٹریٹر محمد اعظم نے ان لائن فیڈ بیک سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 16 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"