Author Topic: کمپیوٹر ٹیچرز کے وفد کی وزیرتعلیم سے ملاقات،مطالبات پیش  (Read 308 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کمپیوٹر ٹیچرز کے وفد کی وزیرتعلیم سے ملاقات،مطالبات پیش
 فیصل آباد: نجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کے وفد کی صوبائی وزیرتعلیم مراد راس سے ملاقات۔ مرکزی صدر کاشف شہزاد چودھری نے کمپیوٹر ٹیچرز سمیت اساتذہ کے مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ وزیرتعلیم مراد راس نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ ایس ایس کی مستقلی کی سمری میں 2016 اور 2017 کے بیج کو بھی شامل کریں گے ۔ کمپیوٹر الاؤنس کی سمری فنانس کو بھیجنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ ٹائم سکیل کا مسئلہ بھی چند روز میں حل کر دیا جائے گا۔ کمپیوٹر ٹیچرز کے سروس سٹرکچر پر بھی کام شروع کررہے ہیں، اساتذہ تنظیمیں تجاویز دیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کاشف شہزاد چودھری نے کمپیوٹر ٹیچرز سمیت اساتذہ کے مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ کاشف شہزاد چودھری کا کہنا تھا 15 اگست تک دیکھا جائے گا اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے ۔ میٹنگ میں شہزاد ندیم قیصر، عمران طفیل، محمد فاروق، محمد دائود، فرخندہ وہاب، واصل خان، ظہیر بابر بھی موجود تھے ۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"