Author Topic: جامعہ کراچی انتظامیہ کو بغیراجازت امتحانات منعقد کرانا مہنگا پڑگیا  (Read 293 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی انتظامیہ کو بغیراجازت امتحانات منعقد کرانا مہنگا پڑگیا
کراچی :جامعہ کراچی انتظامیہ نے بیک ڈیٹ میں امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے 5 اگست سے منعقدہ امتحانات ملتوی کر دیئے ، جامعہ کراچی سمسٹر سیل کے تحت ضمنی امتحانات سالانہ 2019 کے امتحانات 5 اگست سے جامعہ کراچی انتظامیہ نے شروع کیے تھے جبکہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں اور تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق بغیر اجازت عملی امتحانات منعقد کرنے پر صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے فوراً اس عمل کو روکنے کے احکامات دیئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  دنیا کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"