Author Topic: حکومت سندھ نے اوپن یونیورسٹی کو ایک کنال کا پلاٹ فراہم کردیا  (Read 354 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حکومت سندھ نے اوپن یونیورسٹی کو ایک کنال کا پلاٹ فراہم کردیا
اسلام آباد:حکومت سندھ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک تعلیمی نیٹ ورک پھیلانے کے لئے یونیورسٹی کو ایک کنال اراضی پر مشتمل ایک پلاٹ ٹھٹھہ میں فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے ۔ مختیار کار ٹھٹھہ آفس نے ٹھٹھہ شہر میں اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کے قیام کے لئے ایک کنال سرکاری زمین کی نشاندہی کردی ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ کے مختلف علاقوں ملیر ٹھٹھہ کشمور حیدرآباد اور لاڑکانہ میں اوپن یونیورسٹی کے ریجنل دفاتر اور ماڈل سٹڈی سینٹرز کے قیام کے لئے سرکاری اراضی پر مشتمل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی درخواست کی تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"