Author Topic: محمدعلی جناح یونیورسٹی میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح  (Read 253 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محمدعلی جناح یونیورسٹی میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح
کراچی:اسٹوڈیو میں گرین کروم، لائٹ اور وائٹ بورڈ لیکچرز ریکارڈنگ بھی کی جاسکے گی ،تعلیم کے شعبہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے ،ڈاکٹر زبیر شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں اب بہت تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، آج کے دور میں ڈیجیٹل میڈیا کے توسط سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر انحصار بڑھتا جارہا ہے ،خاص طور پر کوویڈ 19کے عالمی بحران کی بنا پر تعلیمی اداروں کی بندش کے نتیجہ میں آن لائن تعلیم کی بنا پر اکیڈمک کیلنڈر وقت پر مکمل کرنا بہت آسان ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح کرتے ہوئے ہوئے کیا جو نجی شعبہ کی یونیورسٹیوں قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈنگ اسٹوڈیو ہے ۔اس اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ گرین کروم، لائٹ اور وائٹ بورڈ لیکچرز ریکارڈنگ بھی کی جاسکے گی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر شعبہ جاتی سربراہان اور سینئر فیکلٹی ممبران بھی شریک تھے ۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کے اپنے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے بعد اب ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کے قیام کو خوش آئیند قراردیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اب ہمارے اساتذہ اور دیگر ماہرین اپنے لائیو لیکچر ز کے ذریعے آن لائن ایجوکیشن کی ضروریات کو با آسانی پورا کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس اسٹوڈیو کے قیام سے لائیو لیکچر ز کے ذریعے کلاسز اور ٹاک شوز کا اہتمام بھی کیا جا سکے گا ۔
محمدعلی جناح یونیورسٹی میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح
مرتضیٰ وہاب سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقاتسڑکوں کی تعمیر و مرمت اور استرکاری کیلئے فیلڈ فورس قائم
فائرقوانین اور سیفٹی کمپلیشن پلان سے متعلق رپورٹ طلب
واٹربورڈ کانادہندگان کیخلاف آپریشن ،300کنکشن منقطع
تاجروں کا کاروباری مراکز رات دس بجے بندکرنے کامطالبہ
ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا احتجاج کااعلان
جزائر کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ
اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں،ثروت قادری
ہر شعبہ میں خواتین کو بھرپور مواقع حاصل ہیں ،شہلا رضا
تعمیراتی شعبے کوسہولتیں،ملکی معیشت بہترہوگی،چیئرمین نیفڈا
قومی سلامتی کیلئے دفاع اور معیشت دونوں ضروری ہیں ،فائق شاہ
گواہ کی عدم حاضری پر شرجیل میمن کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
اسرائیل کی غاصب ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا،علامہ باقر زیدی
اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا اور ٹیم کیلئے تعریفی اسناد
بی اے پرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری
سادہ لباس پولیس افسر کی مکینوں نے ڈاکو سمجھ کر پٹائی کردی
سیکریٹری بلدیات ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ26 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"