Author Topic: امتحانات کا فیصلےسے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج  (Read 1199 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

امتحانات کا فیصلےسے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج
میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی، بورڈز کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، گرمیوں کی تعطیلات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

 پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے اور امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بھی آج ہی کے اجلاس میں ہوگا۔

خیال رہے کہ 24 مئی کو ہونے والے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے رائے دی تھی کہ اس سال کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہ کیا جائے۔