Author Topic: سکولوں میں انٹی ڈینگی مہم شروع کرنے کی ہدایت  (Read 321 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں انٹی ڈینگی مہم شروع کرنے کی ہدایت
ملتان : محکمہ صحت کی ڈینگی مکائو ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 150 سے زائد نوٹسز جاری کر دیئے ،واضح رہے یہ نوٹسز مختلف تجارتی سنٹرز، ٹائر شاپس کے مالکان کو جاری کئے گئے ہیں محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے حوالے سے لاروی سائیڈنگ سیڈ کا استعمال کیا گیا ،
دریں اثنا محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں انٹی ڈینگی مہم شروعکرنے کی ہدایت جاری کردی،اس سلسلے تمام سی ای اوز کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسوقت سکولوں میں چھٹیاں ہیں تاہم سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ انٹی ڈینگی ایس او پیز پر عمل کریں اور سکولوں میں صفائی کا مکمل انتظام کریں ، گھاس کاٹتے رہیں ، کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں، بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں ، اورپائپوں کی لیکچ کا خاتمہ کریں تما م سی ای او سکولوں کی چیکنگ کرتے رہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 26جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"