Author Topic: تعارف  (Read 4210 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
تعارف
« on: December 05, 2007, 06:13:46 PM »
تعارف

1892ئ میں انجمن حمایت اسلام لاہور نے اسلامیہ كالج لاہور كی بنیاد ركھی تاكہ شمالی ہند كے مسلمانوں كو جدید علوم كے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی كماحقہ مستفید ہونے كا موقع فراہم كیا جا سكے۔ حقیقت یہ ہے كہ قیام پاكستان كے وقت اس علاقے كے مسلمانوں میں علم كی جو روشنی نظر آتی تھی، اس كا بڑا حصہ اس ادارے كا مرہون منت ہے۔ جدید تعلیم كے ساتھ ساتھ معاشی، ثقافتی، معاشرتی، اور دینی اقدار كے تحفظ و بقا اور سیرت سازی میں اس ادارے كی خدمات كبھی فراموش نہیں كی جا سكیں گی۔

نصف صدی سے كچھ زیادہ عرصہ تك اسلامیہ كالج اس عمارت میں خدمات سر انجام دیتا رہا جس میں آج كل اسلامیہ كالج ریلوے روڈ قائم ہے، لیكن1955ئ میں قومی تعلیم كے بڑھتے ہوئے تقاضوں كے پیش نظر بی اے/بی ایس سی اور ایم اے كی كلاسیں موجودہ اسلامیہ كالج سول لائنز كی عمارت میں منتقل كر دی گئیں یكم مئی1958ئ كو اسلامیہ كالج كو دو خود مختار كالجوں كی حیثیت دی گئی۔ 1972ئ میں دیگر كالجوں كی طرح اس كالج كو بھی قومی تحویل میں لے لیا گیا۔ یہ كالج اعلیٰ ثانوی تعلیم كے لیے ٫٫ لاہور تعلیمی بورڈ٬٬ اور ڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ كلاسوں كے لئے٫٫ جامعہ پنجاب٬٬ سے وابستہ ہے1998ئ سے كالج میں كمپیوٹر سائنس كی كلاسز كا اجرائ بھی ہو چكا ہے۔ یہ كالج طلبہ كی تعداد كے لحاظ سے پنجاب بھر میں سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ نصابی، ہم نصابی سر گرمیوں اور كھیلوں میں اپنی نمایاں كاركردگی اور شاندار ریكارڈ كی بنا پر اس كا شمار وطن عزیز كے صف اول كے اداروں میں ہوتا ہے۔

اس كالج كی امتیازی خصوصیت یہ ہے كہ یہاں روزانہ درس قرآن حكیم كا اہتمام ہے جس كا مقصد طلبہ كی دینی اور اخلاقی بالید گی و صحت ہے، تاكہ طلبہ كی متوازن كردار سازی ہو، وہ زندگی میں اپنا صحیح مقام حاصل كریں اور پاكستان كے مفید شہری بن سكیں۔