Author Topic: نشتر میڈیکل کالجزمیں این ایل ای امتحان کیخلاف احتجاج  (Read 251 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نشتر میڈیکل کالجزمیں این ایل ای امتحان کیخلاف احتجاج
ملتان: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این ایل ای امتحان کے خلاف گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔نشتر ہسپتال کے مرکزی دروازے پر پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ اس موقع پرپاکستان میڈیکل کمیشن کی ان ایل ای اور دیگر پالیسوں کو ناقص اور ڈاکٹر کش قراردیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔
 اس موقع پر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق،ڈاکٹر حاجرہ مسعود، ڈاکٹر وسیم یوسفی، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹر خرم ملک،ڈاکٹر مقبول عالم سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ پی ایم سی نے این ایل ای امتحان لینے کا فیصلہ سنا کر میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو یہ پروفیشن چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔
پی ایم سی کی یہی ناقص پالیسیاں جاری رہیں تو جلد پاکستان کے سب ڈاکٹر یا تو پروفیشن چھوڑ دیں گے یا باہر ملک جانے کو ترجیح دیں گے۔ تمام ڈاکٹر این ایل ای امتحان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کا جو عمل شروع کر رہے ہیں
اس پر بھی شدید تحفظات ہیں اور ڈاکٹرز کی سلیکٹ نان پروفیشنل کونسل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پی ایم سی نے ڈاکٹر کش فیصلے واپس نہ لئے تو پنجاب کے تمام ڈاکٹر اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے۔