PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: AKBAR on October 25, 2021, 07:34:00 PM

Title: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا میٹرک زرلٹ کی بنیاد پر داخلوں کا فیصلہ
Post by: AKBAR on October 25, 2021, 07:34:00 PM

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا میٹرک زرلٹ کی بنیاد پر داخلوں کا فیصلہ
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی نے انٹربورڈ کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے میٹرک زرلٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے، داخلہ عارضی ہوگا اور میرٹ لسٹ کا اجراء 30فیصد میٹرک اور 70فیصد انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں جامعہ داؤد انجینئرنگ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے دوبارہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقادگزشتہ روز کیا گیا جس میں 1954طلبہ و طالبات نے شرکت کی ، ان میں 775؍ امیدوارنئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سال انٹر میڈیٹ کے متعدد بورڈز کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے اکیڈمک سیشن کے آغاز میں مزید کسی تاخیر سے بچنے کیلئے میٹرک زرلٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ داؤد انجینئرنگ کے ڈاکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر غلام اللہ میتلو کے مطابق وہ تمام طلبا جو انٹری ٹیسٹ 20فیصد یا اس سے زائد نمبر لے کر پاس ہوچکے ہوں ، داخلے کے اہل ہوں گے ۔
میرٹ لسٹ کا اجراء 30؍ فیصد میٹرک اور 70؍ فیصد انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔طلباء کا داخلہ عارضی بنیادوں پر ہوگا جس کیلئے انجینئرنگ اور آرکیٹکچر میں کم سے کم 60؍ فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے، بی ایس پروگرام کے لیے کم از کم 50؍ فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔علاوہ ازیں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال برائے 2021-22ء میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے دوبارہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ اتوار 14؍ اکتوبر 2021ء کو جامعہ این ای ڈی میں منعقد کیا گیا 1954؍ امیدواروں میں سے 775نئے طلباء تھے جبکہ 1179طلباء کا تعلق پہلے ٹیسٹ میں فیل یا بہتر مارکس کیلئے حصہ لینے والوں میں سے تھا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے ذریعے لئے جانے والے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے حفاظتی انتظامات کا خاص خیال رکھا گیا۔

ٹیسٹ سینٹر میں داخلے کے وقت بھی کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا اور طلباء کی طویل قطاروں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا گیا اور ہر امیدوار کا ٹمریچر چیک کیا گیا، امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین کو خیمے اور پنکھے لگا کر بیٹھنے کی جگہ اور پانی کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔
وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان علی میمن ، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ سمیت ویجلنس اور کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان این ای ڈی یونیورسٹی میں موجود رہے اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کااظہار کیا۔