Author Topic: داوٴد کالج کراچی خود مختار ادارہ ہے جس کا انتظامی کنٹرول وفاقی محکمہ تعلیم کے پ  (Read 1653 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
 داوٴد کالج  کراچی خود مختار ادارہ ہے جس کا انتظامی کنٹرول وفاقی محکمہ تعلیم کے پاس نہیں ۔ہائر ایجوکیشن کا داوٴد کالج کے پرنسپل کو ہٹانے پر اعتراض
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے داوٴد انجینئرنگ کالج کے قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر محمد نسیم کو ہٹائے جانے پر اعتراض کر دیا ہے اور خط کے ذریعے وفاقی محکمہ تعلیم سے کہا ہے کہ داوٴد انجینئرنگ کالج ایک اسناد تفویض کرنے والا ادارہ ہے جس کا آرڈیننس (LX 1112007) 31/اکتوبر 2007ءء کو جاری ہوا جس کے مطابق صدر پاکستان اس کے چانسلر ہیں اور سینیٹ کی سفارش کے بعد صدر داوٴد کالج کے پرنسپل کا تقرر کر سکتے ہیں جبکہ پرنسپل کو ہٹانے کے لیے سینیٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے، یہ خط ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ایم اینڈ سی اویس احمد نے وفاقی وزارت تعلیم کے جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر شمس الدین منگریو کو لکھا ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ داوٴد کالج خودمختار ادارہ ہے جس کا انتظامی کنٹرول وفاقی محکمہ تعلیم کے پاس نہیں ہے لہٰذا شعبہ میٹالرجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نسیم سے پرنسپل کا اضافی چارج لینے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی محکمہ تعلیم نے داوٴد انجینئرنگ کالج کے قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر محمد نسیم سے پرنسپل کے عہدے کا چارج واپس لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ آرڈیننس کی رو سے سرچ کمیٹی تشکیل دی جانی تھی جس نے مستقل پرنسپل کا تقرر کرنا تھا مگر ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود سرچ کمیٹی نہیں بن سکی ہے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"