Author Topic: پشاور یونیورسٹی کے 3 مستحق طلبہ میں تعلیمی وظائف کی تقسیم  (Read 366 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور یونیورسٹی کے 3 مستحق طلبہ میں تعلیمی وظائف کی تقسیم
پشاور: المجتبیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کے تین مستحق طلبہ میں تعلیمی وظائف تقسیم کئے گئے ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے ٹرسٹ کی جانب سے وظائف تقسیم کئے، ٹرسٹ کے میجر جنرل (ر) محمد اویس مصطفیٰ، ڈائریکٹر ایڈمشن پشاور یونیورسٹی علی اصغر جان ، سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ کے انچارج فواد خٹک، شعبہ معاشیات کے پروفیسر زلاقت خان اور سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر نیاز محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیالوجی کے طالب علم سید سکندر شاہ کو 50 ہزار، بی ایس سوشل ورک کے نصر من اللہ کو 75 ہزار اورشماریات کی کلثوم بی بی کو 80 ہزار روپے دیئے گئے۔
خبر  روز نامہ  جنگ  ملتان ایڈیشن میں موررخہ 12 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"