Author Topic: داؤ د انجینئرنگ کالج کی خودمختار حیثیت متنازع، وفاقی وزیرتعلیم نے معاملے کا جائز  (Read 1751 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female


داؤ د انجینئرنگ کالج کی خودمختار حیثیت متنازع، وفاقی وزیرتعلیم نے معاملے کا جائزہ لیا
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرتعلیم کے میر ہزار بجارانی کی جانب سے داوٴد انجیئنرنگ کالج کو خودمختار ادارے کا درجہ دینے کے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد داوٴد کالج کے خودمختار (اسناد تفویض کرنے والے ادارہ) ہونے کی حیثیت متنازع ہوگئی ہے داوٴد کالج کو خودمختار کرنے کا آرڈیننس 31 اکتوبر 2007 کو جاری کیا گیا تھا اسی دوران 3 نومبر کو جنرل پرویز مشرف نے آئین معطل کرکے پی سی او جاری کردیا اور یوں کالج کا آردیننس اسمبلی میں پیش ہوئے بغیر اپنی مدت پوری کرگیا، اور ایکٹ نہیں بن سکا تاہم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نسیم احمد کا موقف ہے کہ کالج آرڈیننس کو اسمبلی میں منظوری کی ضرورت نہیں یہ پی سی او کے تحت آئین کا حصہ بن چکا ہے مگر دلچسپ امر ہے کہ داوٴد کالج کو آرڈیننس کی روشنی سے خودمختار ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور تاحال ایڈھاک بینیادوں پر چلایا جا رہا ہے، مستقل پرنسپل کے تقرر کے لیے کوئی سرچ کمیٹی قائم نہیں کی گئی اور پرانے پرنسپل بدستور اس عہدے پر کام کررہے ہیں سینٹ/ سینڈیکٹ کا اجلاس صرف ایک مرتبہ منعقد کیا گیا ہے اور کنٹریکٹ پر رکھے گئے لیکچرارز کو سینٹ اور سینڈیکٹ کا رکن بنادیا گیا ہے۔ 20 ہزار روپے ماہانہ کی بنیاد پر38 افرادکنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں جن میں بڑی تعداد ریٹائرڈ لوگوں کی ہے۔ اسلامی ممالک کے طلبہ کیلئے مختص نشستیں سیلف فنانس کی بنیاد پر فروخت کردی گئیں ۔داوٴد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نسیم احمد نے جنگ کو بتایا کہ سینٹ اور سینڈیکٹ کا ایک ایک اجلاس ہوچکا ہے تاہم سرچ کمیٹی قائم نہیں کی جاسکی اور جب تک وہ ریٹائرڈ نہ ہوجائیں وہ پرنسپل ہی رہیں گے انہوں نے کہاکہ کالج کو خودمختار بناتے وقت ڈائریکٹر کا عہدہ اس لیے نہیں رکھا گیا کہ کہیں کوئی ریٹائرڈ فوجی اسی طرح نہ آجائے اور جہاں تک کنٹریکٹ اور ریٹائرڈ افراد کی تقرری کا تعلق ہے تو ہمیں انجیئنرنگ کونسل کی ضرورت کے پیش نظر پی ایچ ڈی افراد کی ضرورت تھی لہٰذا ان کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

شکریہ جنگ
...................................
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"