PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 14, 2020, 03:31:48 PM

Title: کئی نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز کا سلسلہ جاری
Post by: sb on December 14, 2020, 03:31:48 PM

کئی نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز کا سلسلہ جاری
 
ملتان: بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات نظر انداز کرکے کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،ان میں فیکٹری کے عقب میں نیوشاہ شمس کالونی میں ایک سکول کھلا ہوا ہے جہاںصبح9تا12بجے کلاسز ہو رہی ہیں ’چوک بی سی جی کے نزدیک کالج بھی کھلا ہوا ہے جہاں متواتر کلاسز ہو رہی ہیں ’محلہ سلامت رائے میں آستانہ استاد کے نزدیک پبلک سکول بھی کھلا ہوا ہے ’ اس کے علاوہ گلگشت ’ شاہ رکن عالم کالونی اور کینٹ میں بھی متعدد سکولز و کالجز اور اکیڈمیاں کھلی ہوئی ہیں جہاں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی محمد ریاض خان نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل نہ کرنے والے سکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ دوسر ی طرف ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان قاضی خالد نے موقف میں کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو نہ ماننے والے تعلیمی اداروں کی چیکنگ اور کارروائی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی