Author Topic: جامعہ حیدرآباد کے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز آئندہ ہفتے ہونے کاامکان  (Read 335 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ حیدرآباد کے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز آئندہ ہفتے ہونے کاامکان
 
کراچی : سندھ حکومت کے محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی تلاش کمیٹی نے حیدرآباد کی پہلی سرکاری جامعہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 33 امیدواروں میں سے 17 امیدواروں پر اتفاق کرتے ہوئے انہیں وائس چانسلر کی دوڑ میں شامل کرلیا ہے جبکہ 16 امیدواروں کو غیر موزوں قرار دیدیا گیا ہے

امیدواروں کے انٹرویوز آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا مکان ہے ۔تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی سربراہی میں اجلاس میں سینئر بیورو کریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جن امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے اہل قرار دیا گیا ان میں جامعہ سندھ کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت، انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، ڈاکٹر طیبہ ظریف، ڈاکٹر ابراہیم کیریو، ڈاکٹر حسین بخش مری، ڈاکٹر بخش گھونگرو، ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ، ڈاکٹر صغیر احمد شیخ ،ڈاکٹر اسد شاہ، ڈاکٹر عبد، ڈاکٹر عنایت اللہ شاہ، ڈاکٹر رزاق مہر، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو، ڈاکٹر حفیظ الرحمن میمن اور ڈاکٹر عنایت علی شاہ شامل ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"