PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 23, 2020, 02:46:09 PM

Title: تعلیمی اداروں میں آج سے ایلمینٹری کلاسز کا آغاز
Post by: sb on September 23, 2020, 02:46:09 PM

تعلیمی اداروں میں آج سے ایلمینٹری کلاسز کا آغاز
فیصل آباد:سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج سے ایلمینٹری کلاسز کا آغازکر دیا جائے گا

ایلمینٹری کلاسز کے آغاز سے پہلے محکمہ تعلیم کے افسروں کی جانب سے سکولوں کے ہنگامی دورے کئے گئے صفائی ستھرائی ،اینٹی ڈینگی اور کورونا وائرس کے ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی کہ سٹاف ایک گھنٹہ پہلے سکول پہنچے اور آنے والے طالب علموں کو ویلکم کرے ساتھ ہی کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت بچوں کے ہاتھ سینی ٹائز کئے جائیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ 23 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی