Author Topic: تعلیمی نصاب بنانا صوبوں کا اختیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ  (Read 320 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی نصاب بنانا صوبوں کا اختیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی:03 جولائی:سندھ کا بنایا ہوا تعلیمی نصاب وفاق سے جدید اور بہتر ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب بنانا صوبوں کا اختیار ہے، سندھ کا بنایا ہوا نصاب، وفاقی حکومت سے جدید اور بہتر ہے اور سندھ حکومت نیا تعلیمی نصاب خود تیار کرے گی۔

مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کے نصاب کا موازنہ کرے اور جو چیزیں وفاقی حکومت کے نصاب میں  بہتر ہوں انہیں اپنانے کیلئے وزیراعلیٰ سے منظوری لی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی تعلیمی نصاب خود تیار کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو مراد علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایک نصاب بھیجا ہے۔ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پورے ملک میں ایک جیسا نصاب ہو۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نصاب بنانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ میں سوشل اسٹڈیز کا مضمون چھٹی سے آٹھویں تک ہے جبکہ وفاقی حکومت کے نصاب میں یہ مضمون شامل نہیں۔

مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اپنا نیا نصاب 21ویں صدی لرننگ اسکل کی رہنمائی میں بنایا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کا نصاب وفاقی حکومت کے نصاب سے بہتر اور جدید ہے۔
حوالہ:جنگ نیوز کراچی مورخہ 03 جولائی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"