Author Topic: نئی نیشنل اسکیم مارچ 2020ء کے امتحانات پر لاگو نہیں ہوگی  (Read 624 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نئی نیشنل اسکیم مارچ 2020ء کے امتحانات پر لاگو نہیں ہوگی
کراچی : سندھ میں نئی نیشنل اسکیم آف اسٹڈیز کا طریقہ کار مارچ 2020ء میں ہونیوالے ثانوی تعلیمی بورڈز کے امتحانات پر لاگو نہیں ہوگا البتہ نئے تعلیمی سال کے اختتا م پر سال2021ء میں ہونیوالے سالانہ امتحانات میں صوبے بھر کے ثانوی تعلیمی بورڈز صرف نہم جماعت سائنس گروپ اور کمپیوٹر سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات نئی نیشنل اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت لینے کے پابند ہو ں گے، جس کے تحت سائنس گروپ کیلئے کیمسٹری ،بیالوجی اور فزکس جبکہ کمپیوٹر سائنس میں نصاب کو دو حصوں میں مساوی تقسیم کر دیا جائے گا، اس طرح سال2021ء میں نویں جماعت کے طلبہ کیمسٹری ،بیالوجی، فزکس اور کمپیوٹرسائنس کے 50فیصد نصاب سے امتحان دینگے اورباقی 50فیصد نصاب کے امتحانات میٹرک میں لئے جائیں گے۔ نئے تعلیمی سال سے کیمسٹری، بیالوجی، فزکس اور کمپیوٹر سائنس کی کتابیں دو حصوں میں تقسیم ہو جائیں گی۔ نئی نیشنل اسکیم کی پالیسی کے پیش نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال2021ء کے حوالے سے نہم جماعت کے لیے ماڈل پیپرز کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے کے بعد شہر بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو ماڈل پیپرز کی فراہمی کا سلسلہ مرحلہ وار شروع ہو جائے گا۔ ڈاکٹر سعید الدین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی نیشنل اسکیم کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں امتحانی نظام مساوی ہوجائے گا اور پرچہ جات کے مجموعی مارکس 850سے بڑھ کر 1100ہو جائیں گے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 22 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"