Author Topic: ایف جی سکول ابیٹ آباد میں طالب علم نے کلاس فیلو کو قتل کردیا  (Read 457 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایف جی سکول ابیٹ آباد میں طالب علم نے کلاس فیلو کو قتل کردیا
ایبٹ آباد:ایبٹ آباد کے ایف جی اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم نے کلاس کے اندر ہی فائرنگ کرکے ایک طالب علم کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطا بق جمعرات کوایبٹ آباد کے ایف جی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
جس میں سکول کے ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی طالب علم کو قتل کر دیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم حیدر علی نے اپنے کلاس فیلو عثمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی ہے
جب کہ ملزم حیدر علی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حوالہ : یہ خبر نیوز انجنسی آئی این پی کی ہے جو روزنامہ نوائے وقت پشاور ایڈیشن میں مورخہ 14 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی