Author Topic: جماعت نہم و دہم کے امتحانات کا فیصلہ فوری کیا جائے‘ ن لیگ  (Read 641 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جماعت نہم و دہم کے امتحانات کا فیصلہ فوری کیا جائے‘ ن لیگ
کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی ،نثار اچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اور ارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جماعت نہم اور دہم کے طلباء وطالبات کے باقی ماندہ امتحانات کا فوری فیصلہ کیا جائے ‘کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے ان کا تعلیمی سال متاثر ہوچکا لہٰذا ضروری ہے کہ میٹرک کے طلباء وطالبات کے سال کو ضائع ہونے سے فوری طور پر بچایا جائے جبکہ جماعت اول سے دہم تک کیلئے جامع طریقہ وضع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے طلباء وطالبات کو پروموٹ کیا جائے یا پھر ان سے فوری طور بقایا پرچے لئے جائیں ۔انہوں نے اسٹیشنریز اور بک بورڈ کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ طلباء وطالبات کو کتابیں اور دیگر تعلیمی مواد فوری فراہم کریں۔ درایں اثناء انہوں نے خانوزئی سول ہسپتال کی حالت زار پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانوزئی سول ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف مشکلات کا شکار اور ہسپتال کی حالت کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔ ڈاکٹروں کو کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی سامان کی ترسیل صرف اخباروں تک محدود ہے جبکہ سامان پی ڈی ایم اے کے گوداموں میں پڑا انہوں نے کہا کہ اس وقت واحد جماعت مسلم لیگ(ن) ہے جو ملک اور صوبوں میں کورونا سے بچائو کی کٹس تقسیم کررہی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 16اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"