Author Topic: پشاور:وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن کی گاڑی کی ٹکر،2طالب علم ہلاک  (Read 2140 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


پشاور:وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن کی گاڑی کی ٹکر،2طالب علم ہلاک
   
پشاور…وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر سے 2طالب علم ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک طالب علم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
PESHAWAR Federal Information Minister Sherry Rehman’s vehicle kills 2 students

Saturday, February 07, 2009 

PESHAWAR: A vehicle in the convoy of Federal Information Minister Sherry Rehman hit and killed two students here on Saturday afternoon, police said.

One of the students was killed on the spot while the other one succumbed to his injuries after being shifted to a hospital.The News
 

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

شیری رحمن کے قافلے میں شامل گاڑی کا ڈرائیور گرفتار
   
پشاور(جنگ نیوز) وزیر اطلاعات شیری رحمن کے قافلے میں شامل گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے پشاور منتقل کردیا گیا۔وزیر اطلاعات شیری رحمن کے قافلے میں شامل گاڑی نے کچھ دن قبل پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر 3طلبہ کو ٹکر ماردی تھی، جس کے نتیجے میں 2طلبہ زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگئے تھے جس پر عوام نے سخت احتجاج کیا ۔ احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے وزیر اطلاعات سے رابطہ کیا تھا، سرحد پولیس نے پنجاب پولیس کے تعاون سے ڈر ائیور اسلم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو تھانہ ٹاؤن میں رکھا گیا ہے۔

شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

طالبعلم کے ورثاء نے وفاقی وزیر اطلاعات کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا
   
پشاور (جنگ نیوز) ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے اسلامیہ کالج کے طالبعلم کے ورثاء نے وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج اور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ اعلیٰ پولیس حکام اور صوبائی حکومت کے دباؤ پر پولیس قتل کا مقدمہ درج نہیں کر رہی اور علی خان طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاک ہوا۔ ادھر خلیل مہمند اتحاد اور متحدہ طلبہ محاذ نے بھی مقتول کے ورثاء کا ساتھ دینے اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے اسلامیہ کالج میں جماعت نہم کے طالب علم علی خان کے ورثاء نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور پولیس ان کو مصالحت کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے جبکہ ان کو چپ رہنے کے بدلے بڑی رقم دینے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے تاہم وہ کسی صورت اپنے خون کا سودا نہیں کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں منگل کو عمائدین علاقے کا گرینڈ جرگہ بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن اور متعلقہ میڈیکل آفیسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اگر پولیس کی جانب سے انکار کیا گیا تو پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر جو اسی حلقہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں انہوں نے بھی مقدمہ درج کرنے میں ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شکریہ جنگ