Author Topic: فیس بک کے استعمال سے طلباء کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں  (Read 1885 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
فیس بک کے استعمال سے طلباء کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں ، برطانوی اخبار 
 برطانیہ . . . فارن ڈیسک . . . پڑھائی کے دوران فیس بک استعمال کرنے والے طلبا 20فی صد گریڈنگ اسکور کم لیتے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق وہ طلبا جو دوران پڑھائی فیس بک استعمال کرتے ہیں ان کا گریڈ ان طلبا سے کم رہتا ہے جو اسے استعمال نہیں کرتے۔ ایسے طلبا کے ٹیسٹ اسکور 20فیصد دیگر طلبا سے کم رہتے ہیں۔ ماہر تعلیم پال کرسچنر نے اس رائے کو یکسر مسترد کر دیا کہ بہت سے لوگ یہ خیال رکھتے ہیں کہ ایک وقت میں کئی امور انجام دینے کے ساتھ ساتھ فیس بک استعمال کی جا سکتی ہے جیسا کہ پڑھائی کے دوران فیس بک کو بھی استعمال میں لایا جاتا ہے جبکہ ایساحقیقت میں نہیں اور اس وقت وہ کئی غلطیاں کرتے ہیں۔ یہ تحقیق 219طلبا ء جن کی عمریں19سے54سال کے درمیان تھیں ان پر کی گئی۔فیس بک استعمال کرنے والوں کی اوسطاً جی پی اے 3.06تھی جبکہ جو طلبا استعمال نہیں کرتے ان کی 3.82جی پی اے رہی۔
شکریہ جنگ