PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on July 26, 2019, 12:11:12 PM

Title: تعلیمی بورڈ کراچی نےدوہزارطلبہ کے نتائج روک لیے
Post by: sb on July 26, 2019, 12:11:12 PM

تعلیمی بورڈ کراچی  نےدوہزارطلبہ کے نتائج روک لیے
کراچی : تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے دہم جماعت کے امتحانات کے نتائج کے مطابق نقل کرتے ہوئے اور دوسرے ذرائع استعمال کرنے پر 323امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے ۔ ان کے نتائج انفیئر مینس کمیٹی کے فیصلے کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔ 863طلبہ نے بورڈ کو ضروری کاغذات بروقت جمع نہیں کرائے تھے جس پر بورڈ نے ان کے نتائج روک لیے ہیں جبکہ دیگر بورڈز سے آئے امیدواروں اور تمام پرچہ جات ایک ساتھ دینے کے لیے پرمیشن نہ لینے والوں یا اجازت نامہ جمع نہ کرانے والے 767امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی26 جولائی 2019ء کو شائع