Author Topic: میٹرک, انٹرمیڈیٹ : امتحانات متبادل طریقے سے لینے پر غور  (Read 1047 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
میٹرک, انٹرمیڈیٹ : امتحانات متبادل طریقے سے لینے پر غور
کراچی :محکمہ تعلیم کی بورڈ سربراہان کو متبادل امتحانی طریقے کا پروپوزل بنانے کی ہدایت ،15مئی کو دونوں بورڈز کے سربراہوں کا اجلاس دوبارہ ہوگا،12لاکھ طلبہ پریشانی کا شکار.بورڈ سربراہان معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی پر چھوڑ چکے ہیں، کورونا وائرس کی وبا میں شدت اختیار کرنے پر نویں، دسویں کے امتحانات 15 جون سے ہونا ممکن نظر نہیں آتا،ذرائع

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہونگے یانہیں،طلباگومگوکا شکار ہوگئے ہیں۔سندھ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 12 لاکھ طلبہ پریشانی سے دوچارہوچکے ہیں۔صوبے میں میٹرک کے امتحانات کرائے جائیں یانہیں اس حوالے سے سندھ کے تعلیمی بورڈزکے سربراہان بھی تاحال فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔ امتحانات کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی توفیصلہ کرچکی پربورڈانتظامیہ نے یہ نہ بتایاکہ وہ ان تاریخوں میں امتحانات منعقد کراسکتے ہیں یانہیں،
بورڈ کے سربراہان نے فیصلہ خودکرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی پر چھوڑ دیا ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی وبا میں شدت اختیار کرنے پر نویں، دسویں کے امتحانات 15 جون سے ہوں یہ ممکن نظر نہیں آتا،محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 15 جون سے ہونے ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 6 جولائی سے ہونے ہیں ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متبادل طریقے سے لینے پر غور شروع ہو گیا ہے ۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ بورڈ سربراہان متبادل امتحانی طریقے کا پروپوزل بنائیں۔ 15 مئی کو سندھ کے تعلیمی بورڈ کے سربراہان کا اجلاس دوبارہ ہو گا،سندھ بھر کے تعلیمی بورڈزکے سربراہان نے بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
ادھر کراچی سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 6 لاکھ سے زائد طلباپریشان ہوگئے ہیں، حیدرآباد کے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد طلباء میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لیے پریشان،لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر،آغا خان بورڈ اور ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ کے 4 لاکھ سے زائد طلبا امتحانات کی حتمی تاریخوں کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  04 مئی 2020ءکو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"