Author Topic: تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی تبدیل کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز  (Read 2986 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی تبدیل کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز
   
کراچی(محمد عسکری …اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی بورڈزکی کنٹرولنگ اتھارٹی تبدیل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جس کے تحت سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی گورنر سندھ کے بجائے وزیر تعلیم/ سیکرٹری تعلیم کے تحت ہوجائیگی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم (اسکولز) حافظ ارشد انڈھڑ جو انٹر بورڈ کراچی میں سیکریٹری کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں نے ایک سمری تیار کی تھی جس کے تحت ایگزیکٹوآرڈر کے تحت بورڈ گورنر سے لئے جاسکتے ہیں تاہم سیکریٹری تعلیم شفیق کھوسو نے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں اور ماہرین سے مشورے کئے تو انہوں نے ایسا کرنے سے منع کیا اور سیکریٹری تعلیم کو بتایا کہ بورڈ کی کنٹرولنگ اتھارٹی صرف گورنر کی جانب سے ازخود محکمہ تعلیم کو واپس کرنے یا صوبائی اسمبلی سے قانون پاس ہونے کی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دور میں جب خورشید شاہ وزیر تعلیم تھے تو گورنر نے تعلیمی بورڈز کا کنٹرول محکمہ تعلیم کو دے دیا تھا مگر جب ایم اے جلیل صوبائی وزیر تعلیم تھے تو گورنر سندھ محمود اے ہارون نے بورڈ کا کنٹرول ایک آرڈر جاری کرکے لے لیا تھا تب سے لے کر اب تک سندھ کے تعلیمی بورڈ ز گورنر کے تحت کام کرتے ہیں۔تاہم سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن2002 تک صوبائی محکمہ کے تحت کام کرتا رہا مگر محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکنیکل بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اسے خود اس وقت کے گورنر سندھ محمد میاں سومرو کے حوالے کیا تھا ۔ صوبہ پنجاب، سرحد اور بلوچستان میں تعلیمی بورڈز محکمہ تعلیم کے تحت کام کرتے ہیں البتہ سرحد میں جب ایم ایم اے کی حکومت تھی تو سرحد کے گورنر نے آرڈیننس جاری کرکے سرحد کے تعلیمی بورڈ ز کا کنٹرول لے لیا تھا مگر ایم ایم اے نے صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کرکے سرحد کے تعلیمی بورڈز واپس لے لئے تھے۔
شکریہ جنگ