بدین کیمپس دستاویزات سندھ یونیورسٹی کے حوالے
حکومت سندھ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ نے سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کی تعمیر کے لیے 56 ایکڑ زمین کے دستاویزات بدھ کو باضابطہ طور پر سندھ یونیورسٹی کے حوالے کر دےئے ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے بدین میں ٹھٹھہ بدین روڈ پر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کے لیے منتخب کی گئی زمین کا معائنہ کیا۔ شکریہ جنگ