Author Topic: کراچی انٹرکالجیٹ گرلز ہاکی میں گورنمنٹ گرلز اور ڈیفنس کالج کی کامیابی  (Read 1788 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
کراچی انٹرکالجیٹ گرلز ہاکی میں گورنمنٹ گرلز اور ڈیفنس کالج کی کامیابی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی نمبر چھ نے انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ میں کراچی کالج کو اور ڈیفنس اتھارٹی ڈگری کالج فیز VIII نے پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کو شکست دیدی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے زیراہتمام یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کورنگی نمبر چھ کالج اور کراچی کالج کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ تاہم اضافی وقت میں پینلٹی اسٹروکس پر کورنگی کالج نے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ڈیفنس اتھارٹی ڈگری کالج کی ٹیم نے پی ای سی ایچ ایس کی ٹیم کو دو گول سے ہرا دیا۔ سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کے اسکواش کورٹ پر منعقد ہونے والے اسکواش مقابلوں میں پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج نے ڈی جے سائنس کالج کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دیدی۔


شکریہ جنگ